کولکاتہ،17؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)مغربی بنگال میں 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے- قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر شوبھندو ادھیکاری نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے-
خبروں کے مطابق وہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں - کل شوبھندو ادھیکاری نے کہا تھا کہ نندی گرام کی تحریک عوام کی تحریک تھی، انہیں عہدہ کا لالچ نہیں ہے-انہوں نے کہا کہ جولوگ ان کی تنقید کررہے ہیں کل وہی ان کے پیچھے گھوم رہے تھے - خیال رہے کہ ترنمول کانگریس سے تعلقات خراب ہونے کے بعد پہلے انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیا اور اس کے بعد دیگر کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دے دیا- اس درمیان ترنمول کانگریس نے انہیں منانے کی بھی کوشش کی مگر یہ کوشش رائیگاں چلی گئی-
ابھیشیک بنرجی اور دیگر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تمام مسائل حل ہوگئے ہیں مگر 24گھنٹے بعد ہی ادھیکاری نے پارٹی کے ساتھ کام نہیں کرنے کا اعلان کردیا-اب انہوں نے ممبر اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے-